
رفعت ہومیو سپیشلسٹ کلینک کا مختصر تعارف
رفعت ہومیو سپیشلسٹ کلینک پاکستان میں اعلیٰ شفائی معیار رکھنے والا ہومیوپیتھی کا نمائندہ کلینک ہے ،جہاں دنیا کے بہترین طریقہ علاج ہومیوپیتھی کے ذریعے بیمار اور دکھی انسانیت کا علاج کیا جاتا ہے۔اس کا آغاز 2008 میں ہوا، جو کہ آج بتدریج ترقی کرتے ہوئے اپنے شعبہءِ علاج کا ایک ممتاز ادارہ بن چکا ہے۔ادارے کے قیام کا مقصد معاشرے کے ہر حیثیت کے فرد کو اس کی استطاعت کے مطابق اعلیٰ معیار کا علاج فراہم کرنا ہے۔
رفعت ہومیو سپیشلسٹ کلینک ملک بھر میں ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی ترویج و اشاعت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان بھرسے مریض براہ راست ہمارے زیر علاج ہیں، جو کہ ہمارے علاج سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ کلینک سے حفظانِ صحت،ہومیو پیتھی اور ہومیوپیتھی کے مختلف بیماریوں میں کردار کے متعلق سائنٹفک معلومات حاصل کرتے ہیں۔ یہ اداراہ ہومیوپیتھک میڈیکل سسٹم کی تعلیم و ترویج بالخصوص کلاسیکل ہومیوپیتھی اور سینسیشن میتھڈ ہومیوپیتھی کی تعلیم اور پریکٹس کو اولین اہداف میں شامل کرتا ہے۔
رفعت ہومیو سپیشلسٹ کلینک پرعلاج معالجے کے لئے ہومیوپیتھی کی جدید ترین تحقیقات کو بروئے کار لایا جاتا ہے، اس حوالے سے انڈین ڈاکٹر راجن سنکرن کی سینسیشن میتھڈ اپروچ پر تحقیقات پر عمل سر فہرست ہے۔ ہمارے ہاں سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کی بڑی تعداد ہے، یہی وجہ ہے کہ ان صحت یاب ہونے والے مریضوں سے حاصل ہونے والے تجربات اورتحقیقات کی بنیاد پر ہمیں شفایابی کی ایک سائنٹیفک اپروچ حاصل ہے۔ ہومیوپیتھی میں جدید تحقیقات، ہومیونیوٹریشنل اپروچ اور ہومیوپیتھک سائیکالوجی سے استفادہ کرنا ہمارے ادارےکی وہ اضافی خوبیاں ہیں جو ہمہ وقت دیگر کسی علاج گاہ کوشاذ ہی میسر ہیں۔
رفعت ہومیوسپیشلسٹ کلینک کے علاج معالجے کےاعلیٰ اصول و ضوابط سے عوام الناس اور ہومیوپیتھک پریکٹشنرز کی کثیر تعداد استفادہ کررہی ہے،جس میں اپائنٹمنٹ سسٹم، آن لائن مشاورت، نیوٹریشنل اپروچز، کلینک کاSystematic اور ہائیجینک ماحول، معیاری ادویات کی فراہمی اور باصلاحیت و بااخلاق عملہ کا موجود ہونا ہے۔ اس کے علاوہ کلینک کا پرائیویٹ مشاورت کا ماحول مریض کو ایک اعتماد اور حوصلہ بخشتا ہے کہ وہ بلا جھجک اور پرسکون ہوکراپنی ہسٹری بیان کرکے اپنا علاج معالجہ شروع کرواسکتا ہے۔
اب تک ہمیں میں روز مرہ کیسز کے علاوہ جن خصوصی کیسزکی شفایابی میں خاصی کامیابی حاصل ہوئی ہےان میں نفسیاتی امراض،بچوں کی امراض،میٹابولک ڈِس آرڈرز، ذیابیطس، موٹاپا،زنانہ و مردانہ بانجھ پن،گردے فیل کیسز، دمہ، امراضِ قلب،ہائی بلڈ پریشر، آدھے سر کا درد ، ہیپاٹائٹس اور دیگر امراضِ کہنہ و پیچیدہ شامل ہیں ۔
:نوٹ
آپ یا آپ کے عزیز و اقارب میں سے کوئی کسی ایسی تکلیف میں مبتلا ہے کہ باوجود مختلف علاج معالجے کےخلاصی کی کوئی راہ نہیں پارہےتو ہمارے دارے کی خدمات ضرورحاصل کریں۔ ایک ماہ میڈیسن استعمال کریں، اگر مریض بہتری محسوس کرے اور رپورٹس بھی بہتر ہوجائیں تو باقی علاج بھی اعتماد کے ساتھ مکمل کرلیں۔
آن لائن مشورے کی سہولت موجود ہے ۔ مشورے کے لئے پہلے سے وقت طے کرنا ضروری ہے۔
Clinic Timings
Monday to Saturday
(Morning 09:00 am to 01:00 pm)
(Evening: 04:00 pm to 09:00 pm) PST
SUNDAY CLINIC CLOSED
پرانے اور پیچیدہ امراض کے علاج کے لئے کیس ریکارڈ فارم یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجئے۔ کیس ریکارڈ فارم کو پُر کرنے سے پہلے اچھی طرح اس کا مطالعہ کیجئے تاکہ آپ کو ہمارے علاج کا طریقہ سمجھنے میں آسانی ہوسکے۔ کیس ریکارڈ فارم ڈاؤن لاوڈ کرنے کے بعد اس کا پرنٹ نکلوائیں اور سوالات کے جوابات لکھیں۔ صرف انہی سوالات کے جوا ب لکھیں جو آپ کے مرض کے متعلقہ ہیں۔ ہرسوال کا جواب لکھنا ضروری نہیں۔ فارم فل کرنے کے بعد اس پر لکھے ہوئے ایڈریس پر کوریئر کردیں۔ فارم وصول ہونے کے بعد آپ کو اپائنٹمنٹ دے دی جائے گی۔ فارم یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجئے



